سعودی پولیس نے دارالحکومت ریاض میں کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری پکڑلی ہے اور اور فیکٹری میں سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والی مشین بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورس نے کارروائی کے دوران داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےخود کش جیکٹ برآمد
کرلی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور ان کی عمریں 19 اور 21 برس ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض کے 2 مختلف اضلاع میں پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر چھاپا مارا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد داعش کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے کود کش جیکٹس بھی برآمد کرلی ہیں۔